پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) ،پنڈدادن خان اور گردونواح میں محرم الحرام میں اسسٹنٹ کمشنر

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) ،پنڈدادن خان اور گردونواح میں محرم الحرام میں اسسٹنٹ کمشنر کے شاندار انتظامات مساجد ، جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں اور مجالس کے اطراف میں صفائی کا عملہ دن رات متحرک رہا ” ستھر پنجاب پروگرام ” کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنانے والے ورکرز کو شہریوں کا زبر دست خراج تحسین پنڈ دادنخان اسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں محرم الحرام کے موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت تحصیل پنڈ دادن خان پننوال۔سگھرپور۔عبداللہ پور۔کوٹلی پیراں۔کے جلوسوں کے روٹس اور مساجد ، امام بارگاہوں اور مجالس کے اطراف میں صفائی کا عملہ دن رات متحرک رہا۔ چونے کا چھڑکاؤ، کوڑا کرکٹ کی بر وقت صفائی کو یقینی بنایا گیا ہے تا کہ محرم الحرام کے ایام صاف ستھرے ماحول میں گزارے جا سکیں محرم الحرام خصوصا یوم عاشور پر شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور ، اس صورتحال کو مدنظررکھتے ھوئے پنڈ دادن خان کے تمام قبرستانوں میں صفائی ستھرائی مکمل کی گئی بعد ازاں عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گی ۔ شہریوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنانے والے ورکرز کو شہریوں کا خراج تحسین.پیش کیا اس کے علاوہ پنڈادن خان کے ستھرا پنجاب کے مقامی افسران راجہ فہد۔راجہ محمد وہاب۔ویگر عملہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان اور محکمہ آرڈبلیوایم کی اور کور کنسٹرکشن سروسز کمپنی کے عملہ اور ان تمام افراد کا جنہوں نے تحصیل پنڈ دادن خان کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی، انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اہل علاقہ کی گفتگو۔/



