پنڈدادنخان

پنڈدادن خان ( عمران حیدرببلی ) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا محرم الحرام کے جلوس سگھر

پنڈدادن خان ( عمران حیدرببلی ) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا محرم الحرام کے جلوس سگھر پور،عبداللہ پور،پننوال اور کوٹلی پیراں علاقہ تھانہ جلالپور شریف کے روٹس کا وزٹ،
ڈی ایس پی پنڈ دادنخان، ڈی ایس او اور ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف نے ڈی پی او جہلم کو جلوسوں کے روٹس کے متعلق بریفننگ دی،
ڈی پی او جہلم نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں،
محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریزرو اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔
روٹس کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکینرز کا استعمال لازمی بنایا جائے گا،شرکا کو میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیکنگ کے بعد جلوس میں داخل کیا جائے گا،
روٹس کے راستہ میں بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات،
جلوسوں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم
جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You