سندھ

۔SSP/ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پولیس شہید بے نظیر آباد ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژن سطح کا ایک اہم اجلاس

۔SSP/ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پولیس شہید بے نظیر آباد ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژن سطح کا ایک اہم اجلاس

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)
شہید بے نظیر آباد:SSP/ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بے نظیر آباد ڈویژن طارق علی سولنگی کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں ضلع شہید بے نظیر آباد، ضلع سانگھڑ، اور ضلع نوشہرو فیروز کے سرکل افسران، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور انکوائری افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اینٹی کرپشن کمیٹی میں پیش کیے جانے والے کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر جلد از جلد کاروائیاں مکمل کریں تاکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔ طارق علی سولنگی نے ضلعی دفاتر میں وقت کی پابندی کو یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ تمام افسران صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دفاتر میں موجود رہیں۔ انہوں نے سرکاری وردی پہننے کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے ساتھ اعتماد اور پیشہ ورانہ رویے کومضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اجلاس کے دوران سرکاری گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا گیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You