سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ضلع میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسان ظفر، ریجنل ڈائریکٹر کالجز سلیمان سیال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پرائمری مسعود احمد سھتو، چیف مانیٹرنگ آفیسر واجدان قریشی، ایگزیکٹو انجینئر ایجوکیشن ورکس غلام مرتضی عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قمرالدین کیریو، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ ضلع میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تعلیمی اداروں میں پینے کے پانی، فرنیچر، بجلی، واش رومز اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کے کام پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو وقت پر مکمل کیا جائے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے اسکولوں و کالجز میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی جبکہ محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران نے تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے متعلق آگاہی دی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You