سندھ

نوابشاہ(بیورورپورٹ) وفاقی محتسب کے تین فیصلوں پر عمل کرنے سے پاکستان ریلویز کا گریز۔ عوامی

نوابشاہ(بیورورپورٹ) وفاقی محتسب کے تین فیصلوں پر عمل کرنے سے پاکستان ریلویز کا گریز۔ عوامی مفاد میں پبلک پارک کے قیام اور دیکھ بھال کے لئے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہوسکی،شہریوں کی جانب سے وفاقی محتسب آف پاکستان سے فیصلوں پر عمل کرانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب کی جانب سے پاکستان ریلویز کی جانب سے دوڑ شہر میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے اراضی پر عوامی مفاد میں پبلک پارک کے قیام اور دیکھ بھال کے لئے تمام کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک این او سی نہ دینے کے خلاف شکایتوں پر دیئے گئے تین فیصلوں (کلوزر فائنڈنگ) پرپاکستان ریلویز کی جانب سے عمل نہیں کیا جارہا ہے، وفاقی محتسب کی جانب سے کیس نمبرWMS-APP/5386/23 پر پاکستان ریلویز کے خلاف فیصلے (کلوزر فائنڈنگ)کو 22ماہ گزرچکے ہیں مگر پاکستان ریلویز نے اس پر عمل نہیں کیا ہے،دو سرے کیس نمبر WMS-APP/22856/24-کے فیصلے (کلوزر فائنڈنگ)کو 105یوم ہوگئے ہیں اس پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے،تیسرے کیس نمبرWMS-HYD/000510/25کے فیصلے (کلزر فائنڈنگ)کو 60 یوم ہوچکے ہیں (کاپی منسلک ہے)اس پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے،دوڑ کے سماجی رہنماؤں انور عادل خانزادہ،محمد یونس خانزادہ اور ریاض احمد کمبوہ نے بتایا کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے پاکستان ریلویز کے حکام کو درخواستیں ارسال کیں،جن پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی،پاکستان ریلویز کی جانب سے و فاقی محتسب کے فیصلوں کے مطابق ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو پبلک پارک کے قیام کے لئے این او سی جاری نہیں کی جارہی ہے،اور وفاقی محتسب آف پاکستان کے فیصلوں پر عمل کرانے کے لئے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ رجسٹریشن اینڈ امپلیمینشن سیکشن ریجنل آفس حیدرآبادکو ایک تحریری درخواست ارسال کی گئی مگر وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عمل کرانے کے لئے امپیلمینشن سیکشن وفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآبادکی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے،سماجی رہنماؤں نے بتایا کہ وفاقی محتسب کے فیصلے پر عمل نہ کرنا وفاقی محتسب ادارے کی توہین ہے اور اس طرح سستا اور فوری انصاف کس طرح میسر ہوگا۔اور وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عمل کرانا وفاقی محتسب سیکریٹ کی ذمے داری ہے،جسے پورا نہیں کیا جارہا ہے،دوڑ کے شہریوں نے وفاقی محتسب آف پاکستان سے فیصلوں پر عمل کرانے اور امپلیمینشن سیکشن وفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد کی کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You