کرائمز

راولپنڈی پراسکیوشن نے ہائی پروفائل مقدمہ میں ملزمان کو پھانسی کی سزا دلوا کر تختہ دار _تک پہنچایا

راولپنڈی پراسکیوشن نے ہائی پروفائل مقدمہ میں ملزمان کو پھانسی کی سزا دلوا کر تختہ دار _تک پہنچایا۔

**راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ یشن جج ماجد حسین گادھی نے راولپنڈی کے اغوا و قتل کے مشہور مقدمہ میں جرم ثابت ہونے*پر ملزم رضوان حبیب کو جرم 302 ت پ میں سزائے موت و جرمانہ، جرم365 ت پ میں 10 سال اور شہادت چھپانے و ضائع کرنے کے جرم 201 ت پ میں 7 سال کی سزا سنائی. جبکہ ہمراہی ملزم سلطان کو شہادت چھپانے و ضائع کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی ۔**
سال 2021 میں ملزم رضوان حبیب نے ہمراہی ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ اہلیہ وجہیہ فاروق سواتی جو کہ *امریکن نیشنل* تھی اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا جس کا *مقدمہ نمبر 577/21 تھانہ مورگاہ میں زیر دفعہ 302/365/201/34* درج رجسٹر ہوا تھا ۔
مقدمہ عنوان بالا کو *پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ صاحب * کی ہدایت پر ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا اور مقدمہ ہذا کی تفتیش اور ٹرائل کے لیے گائیڈ لائن جاری کیں اور *ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جن میں اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ضیغم عباس ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر مس عفت سلطانہ اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر مس آمنہ اشرف* اس ٹیم کا حصہ تھی پراسکیوشن ٹیم نے پولیس کو مقدمہ کی تفتیش کے لیے ہدایات جاری کی اور بعد از تفتیش ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت بھجوایا ۔
مقدمہ ہذا کی عدالت میں پیروی میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ امریکن ایمبیسی کی ٹیم نے بھی پراسکیوشن ٹیم کی معاونت کی ۔ مقدمہ کی نگرانی انٹرنیشنل آرگنائزیشنز بھی کر رہی تھیں ۔
*ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی میاں عمران رحیم* نے پراسکیوشن ٹیم کے ممبران کی محنت کو سراہا اور شاباش دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ویژن کے مطابق بچوں اور خواتین پر تشدد اور زیادتی کے ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچانے میں پراسکیوشن اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
از دفتر
*مس شکیلہ سرور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر/پبلک ریلیشنز آفیسر راولپنڈی*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You