نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر چوہدری کاشف،آغا عبد القیوم

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر چوہدری کاشف،آغا عبد القیوم،وقار حمید میمن،ڈاکٹر ایوب آرائیں ،حاجی شفیع الرحمان جدون ،چوہدری ظفر آرائیں ،منیر کھوکھر،ارسلان قریشی،غلام مجتبیٰ سموں،پرویز عظیم آرائیں،ملک کبیر ،دیدار حسین رند و دیگر نے پیر کے روز نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کرکے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسرائیل و امریکہ کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ سندھ پانی اور کینال کے حوالے سے سندھ کی عوام سڑکوں پر ہے اور احتجاج کر رہی ہے ہم ہم دریائے سندھ پر نئے کینال تعمیر کرنے کے منصوبوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سندھ کے عوام کی آواز سنیں اور کینال منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کریں



