اہم خبریںجہلم

جہلم : (ملک وسیم اختر )رمضان سہولت بازار میں شہریوں کو تمام اشیاء کی فراہمی ارزاں نرخوں

جہلم : (ملک وسیم اختر )رمضان سہولت بازار میں شہریوں کو تمام اشیاء کی فراہمی ارزاں نرخوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے، شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں معیاری اور کم نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت نے سہولت بازار قائم کیے ہیں، شہریوں کی شکایات کے لیے خصوصی سیل بنایا گیا ہے جہاں کسی چیز کی عدم دستیابی زائد قیمتوں کی وصولی یا معیار کی کمی بیشی بارے شہری شکایات درج کروا سکتے ہیں جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مختلف کاؤنٹرز پر جا کر اشیاء کے نرخ اور معیار کو چیک کیا اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے خریداری کے لیے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے رمضان سہولت بازار میں دستیاب اشیاء کے معیار اور قیمتوں بارے آگاہی حاصل کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You