جہلم

صحافت کٹھن دور میں سچ بولنے کا نام ھے آپ سب اس کے سپاہی ہیں نو منتخب تمام عہدیداران میرے دست بازو ہیں

جہلم (ملک وسیم اختر) صحافت کٹھن دور میں سچ بولنے کا نام ھے آپ سب اس کے سپاہی ہیں نو منتخب تمام عہدیداران میرے دست بازو ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافت کانٹوں کی سیج ہے سچ بولنا لکھنا اور سننا یہ انتہائی مشکل کام ہیں صحافی عوام کی آگاہی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور یہ بہت کھٹن کام ھے تاریخ گواہ ہے سچ لکھنے بولنے اور دکھانے کی پادش میں صحافیوں کے سر قلم کیے گئے جو سلسلہ آج بھی جاری ہے ارشد شریف کو کیوں کیا گیا
صحافی ہمیشہ غیر قانونی کاموں،رشوت لوٹ مار کرپشن بدعنوانی کو اجاگر کرتے ہیں اگر کسی بھی صحافی پر کڑا وقت آ جائے تو سارے صحافی متحد ہوکر اپنے صحافی بھائی کا ساتھ دیں کیونکہ سچ بات کرنے والوں کا ساتھ دینا چاہئے تا کہ صحافی اپنے فرائض احسن انداز میں ادا کر سکیں ۔ اس موقع پرچیر مین جہلم پریس کلب چوھدری عابد محمود نے کہا کہ آزادی صحافت کی جنگ جہلم پریس کلب کے پلیٹ فارم سے جاری رکھیں گے کوئی بھی صحافتی مسئلہ ھو ھم تن من دھن سے اپنے صحافی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران حق سچ کاعلم بلند رکھے ہوئے ہیں
انہوں نے کہا کہ حکومت فیک نیوز کی تشریح کرے پیکا ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ھے ھم ملک بھر کے صحافیوں کی آوازپر لبیک کہیں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You