جہلم
جہلم پچھلے چند ہفتوں کے دوران چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

جہلم(ملک وسیماختر) جہلم پچھلے چند ہفتوں کے دوران چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ۔ دکانداروں کے مطابق ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں چینی کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، اس وقت بازاروں میں چینی 140 روپےسے 150 تک فروخت ہو ہو رہی ہے۔ دکانداروں کا کہناہے کہ حکومت مقامی مارکیٹ کی ضرورت اور قیمت کو پہلے مد نظر رکھے پھر ایکسپورٹ کی اجازت دے۔ جبکہ ایکسپورٹ پر پابندی عائد نہیں ہوگی قمیتوں پر کسی صورت کنٹرول نہیں کیا جاسکتا, 



