2اگست کو مرکزی جامع مسجدچوک اہل حدیث جہلم میں عظمت صحابہ ؓو اہل بیت کانفرنس منعقد ہو گی۔
جہلم(محمد زاہد خورشید)2اگست بروزہفتہ بعد نما ز عشاء مرکزی جامع مسجدچوک اہل حدیث جہلم میں عظمت صحابہ ؓ و اہل بیتؓ کانفرنس منعقد ہو گی۔اس پروگرا م کی صدارت مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کریں گے۔فخر سادات حضرت مولانا سید سبطین شاہ نقوی عظمت صحابہ کرام و اہل بیت و امہات المؤمنین رضوان اللہ علیھم اجمعین کے موضوع پرخطاب کریں گے۔
