*ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا اجلاس، معذور بچوں کے لیے فری کیمپ کا انعقاد* سینئر ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین
*راولپنڈی/اسلام آباد* – ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے سینئر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز شامل ہوئے جن میں ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ، ڈاکٹر واصف حسین، ڈاکٹر فدا حسین، ڈاکٹر منور رؤف، ڈاکٹر جاوید ناصر، ڈاکٹر انوار الحق ستی، ڈاکٹر عامر اقبال، ڈاکٹر فاروق انور، ڈاکٹر محمد آصف چوہدری، ڈاکٹر حزب اللہ خان، ڈاکٹر یار محمد عامر، ڈاکٹر ساجد الرحمن، ڈاکٹر کاشف محمود ستی، ڈاکٹر محمد وسیم ستی، ڈاکٹر جواد ظہیر عباسی شامل تھے۔
اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حاصل پور میں خصوصی معذور بچوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں ماہر ہومیوپیتھک ڈاکٹر فدا حسین صاحب نے 50 سے زائد معذور بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
کیمپ میں موجود ڈاکٹر فدا حسین صاحب نے بچوں کے والدین کو ہومیوپیتھی کے ذریعے معذوری سے متعلقہ مسائل کے علاج اور بہتری کے حوالے سے رہنمائی بھی دی۔
اس موقع پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اس طرح کے فلاحی اور فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ پورے پاکستان میں جاری رکھا جائے گا تاکہ غریب اور نادار طبقے تک مفت اور معیاری علاج کی سہولت پہنچائی جا سکے۔
اجلاس میں شریک ڈاکٹرز نے HDA کی جانب سے جاری فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور آئندہ بھی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ہومیوپیتھی کے فروغ اور عوامی خدمت کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
والدین نے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ معذور بچوں کے لیے اس طرح کے کیمپس تسلسل کے ساتھ لگائے جائیں۔
