اہم خبریں

ہمارا مقصد صرف بنگلا دیش کو عزت دلانا تھا۔محسن نقوی

ہمارا مقصد صرف بنگلا دیش کو عزت دلانا تھا۔محسن نقوی

ہم نے بنگلادیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی، ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا۔چیئرمین پی سی بی

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف بنگلا دیش کو عزت دلانا تھا۔محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے بنگلا دیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی، ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارا مقصد بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا تھا، بنگلا دیش کے لیے یہ اقدام کیا تھا، بنگلا دیش کے جو جو مطالبات تھے مانے گئے۔خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے۔آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے۔بعد ازاں آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کیں جن میں کہا گیا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں عدم شرکت پر بنگلا دیش پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق بنگلا دیش کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائےگی۔آئی سی سی کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے درمیان ایک ایونٹ کی میزبانی کرےگا۔بعد ازاں سری لنکن صدر اور بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی جس کے بعد حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You