کھیل

ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکر ے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے، دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے، بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، آئی سی سی کا ہر ایونٹ اہم ہوتا ہے، اس گراؤنڈ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا ہے۔

بھارٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ پچ بنگلہ دیش والے میچ سے مختلف ہے، بنگلہ دیش کیخلاف بھی ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا، ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے، ٹاس ہارنا کوئی مسئلہ نہیں بطور ٹیم کھیلیں گے، بھارٹی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اس میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹیمیں 5 بار مدمقابل آئیں،شاہینوں نے 3 جبکہ بھارت نے 2 میچز میں فتح سمیٹی ،ون ڈے کرکٹ میں بھی شاہینوں کو بھارتی سورماؤں پر واضح برتری حاصل ہے،دونوں ٹیمیں ایک روزہ کرکٹ میں 135 بار آمنے سامنے آئیں، پاکستان 73 جبکہ بھارت 57 میچوں میں کامیاب رہا۔

پاکستان کا سکواڈ:

پاکستانی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

بھارت کا سکواڈ:

انڈیا کا سکواڈ کپتان روہت شرما،شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکثر پٹیل، کے ایل راہول، ہارڈک پانڈیا، روندرا جدیجا، ہرشت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو پر مشتمل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You