اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن جاری 5ملزمان گرفتار۔ 1کلو

گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن جاری 5ملزمان گرفتار۔ 1کلو سے زائد ہیروئن،1کلو سے زائد چرس،20لیٹرشراب،100لیٹر لعن اور ناجائز اسلحہ رائفل 223بور برآمد۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب مہم کے تحت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹرخاور حسین نے منشیات فروشوں اور نا جائزاسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم 1۔قیصر احمد کے قبضہ سے 20لیٹر شراب اور 100لیٹر لعن2۔ محمد بلال خان کے قبضہ سے رائفل 223 بور برآمد کر لی گئی۔
ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش بلال علی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1113 گرام ہیروئن اور وٹک برآمد کر لی۔
ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SI ادریس افضل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ زیب نواز 2۔ علی حسن شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1130 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You