گجرات تھانہ سٹی لالہ موسیٰ شادی شدہ خاتون کے اغواء کے بعد قتل کا معمہ حل پولیس نے چند روز کے

*گجرات تھانہ سٹی لالہ موسیٰ شادی شدہ خاتون کے اغواء کے بعد قتل کا معمہ حل پولیس نے چند روز کے اندر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا*


تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے رہائشی مسمی محمد اشرف ساکن سردار پورہ نے تھانہ سٹی لالہ موسی پولیس کو درخواست دی کہ اسکی بیوی پروین بی بی کو اغواء کرلیا گیا ہے۔جس پر پولیس نے فوری طور پر اغواء کی دفعہ 496Aت پ کے تحت مقدمہ نمبر142/26 درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات راناعمرفاروق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود ،شبیر حسین چیمہ سب انسپکٹر اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی جلد گرفتاری اور واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کے احکامات جاری کیے۔
پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اورجانفشانی سے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے خاتون کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزم ارسلان ولد محمد زمان ساکن بن کالس کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم سے تفتیش کا آغازکیا۔ دوران انٹیروگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ اسکے مذکورہ خاتون کے ساتھ تعلقات تھے۔وقوعہ سے قبل اس نے بہانے سے بلایا اور مغویہ کو زمینوں میں لے گیا۔ بعد ازاں مقتولہ کو اسکے دوبٹے کے ساتھ پھندہ دے کر قتل کر دیا اور ہمراہی ملزم کی مدد سے گڑھا کھود کر نعش کو اس میں دفنا کر دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس کی اعلی قیادت سمیت پولیس کی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں ۔جائے وقوع پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ،کرائم سین یونٹ اور دیگر شواہد اکھٹے کرنے والی ٹیموں کو مدعو کرکے شواہد محفوظ کرلیے۔بعد ازاں نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔پولیس نے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث ہمراہی ملزم حق نواز عرف حق ولد محمد ریاض قوم شر ساکن چک 42 تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان حال مقیم بن کالس کو بھی گرفتار کرلیا۔جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مرکزی ملزم ارسلان سے گڑھا کھودنے اور نعش کو ٹھکانے لگانے کے عوض ایک ہزار روپے موصول کیے تھے۔لرزہ خیز واردات کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔



