سندھ

کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹس میں اضافے پر اراکین مجلس عاملہ کا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی

*کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹس میں اضافے پر اراکین مجلس عاملہ کا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے اظہار تشکر*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے سندھ کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں کراچی پریس کلب کی گرانٹ گذشتہ سال سے بڑھا کر 7 کروڑ روپے کرنے پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا ہے، صدر و سیکریٹری کراچی پریس کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ گورنمنٹ بالخصوص پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ سے ہی کراچی پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی ذاتی کوششوں سے گرانٹس میں اضافہ ممکن ہوا ہے، ہم امید رکھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے پلاٹس کی الاٹمنٹ اور صحافی کالونیوں کی آباد کاری جلد از جلد ممکن بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You