BBC Urdu TV

کراچی : (رپوٹ فاطمہ بلوچ )صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد کی

کراچی : (رپوٹ فاطمہ بلوچ )صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد کی ملاقات

‏ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، چین کے کونسل جنرل کی شرکت

‏صدر مملکت کا پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

‏ پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

‏دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے، صدر مملکت

‏ وفد کا ملکی شعبہ صحت کی ترقی کے لیے پاکستان میں میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

‏وفد کا معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی اظہار

‏پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، صدر مملکت

‏پاکستان اور چین اہم امور پر مشترکہ مفادات اور خیالات ہیں، صدر مملکت

‏پاکستان اور چین کے مابین کئی دہائیوں پر محیط گہری دوستی ہے، صدر مملکت

‏گوادر پورٹ کو ایک علاقائی تجارتی اور اقتصادی حب کے طور پر ترقی دینا میرا وژن تھا، صدر مملکت

‏گوادر بندرگاہ سے نہ صرف علاقائی روابط بہتر ہوں گے بلکہ علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا، صدر مملکت

‏پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گا، صدر مملکت

‏پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا، صدر مملکت

‏پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، صدر مملکت

‏سندھ میں چینی زبان کے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں، صدر مملکت

‏چینی زبان کے کورسز پاکستان اور چین کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے، صدر مملکت

Exit mobile version