BBC Urdu TV

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 4 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 4 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 41 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 6 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے 4 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 90212 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2321 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک کل 2208 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت کل کرونا وائرس سے 66 اموات ہوئی ہیں۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 29061 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 835 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 25 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

اب تک 2603 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 37776 تیس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Exit mobile version