پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کراچی میں "سندھ پولیس باکسنگ اکیڈمی” کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھ دیا

*پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کراچی میں "سندھ پولیس باکسنگ اکیڈمی” کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔*
کراچی : (بیوروچیف::عاصم آرائیں جہلمی)
تقریبِ سنگِ بنیاد میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن صاحب، اور میڈیکیم گروپ آف کمپنیز کے مینیجنگ ڈائریکٹر سلمان خلیل نینی تال والا اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی و چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ جناب پیر محمد شاہ نے مشترکہ طور پر شرکت کی اور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر جناب سلمان خلیل نینی تال والا صاحب نے باقاعدہ اعلان کیا کہ وہ مستقبل میں کراچی بھر میں اس نوعیت کی کھیلوں کی سرگرمیوں اور تقریبات کی سرپرستی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ان کی معاونت نہ صرف جاری رہے گی بلکہ وہ ان پروگرامز میں شانہ بشانہ شریک رہیں گے تاکہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔ یہ جدید سہولیات سے آراستہ اکیڈمی میڈیکیم گروپ کی جانب سے 15 ملین روپے کی اسپانسرشپ سے قائم کی جا رہی ہے، جو آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لی جائے گی۔
سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین جناب پیر محمد شاہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مستقل کوشاں ہیں۔
اس اکیڈمی کا قیام سندھ پولیس کے اہلکاروں اور نوجوانوں کے لیے ایک نمایاں اور مثبت قدم ثابت ہوگا۔