پورے ملک کی طرح نستو سینٹرل ویئر ہاؤس دوبئی میں بھی حسبِ روایت ماہِ ربیع الاول کے بابرکت

پورے ملک کی طرح نستو سینٹرل ویئر ہاؤس دوبئی میں بھی حسبِ روایت ماہِ ربیع الاول کے بابرکت اور مسعود موقع پر سالانہ عظیم الشان "محفلِ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم” کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا۔

اس بابرکت تقریب کے لیے نستو سنٹرل ویئر ہاؤس کو خوبصورت اور دلکش اسٹیج سے سجایا گیا تھا، جس سے پوری فضا ایمانی اور روحانی بالیدگی سے معطر ہو گئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز رب العزت کے بابرکت کلام، تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد معروف نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور علماءِ کرام نے سیرتِ طیبہ ﷺ اور ربیع الاول کی اہمیت پر جامع روشنی ڈالی۔
اس پروقار محفل میں ادارے کے جنرل منیجر، سپروائزر، سیکیورٹی انچارج اور دیگر تمام اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ادارے کی ترقی اور امتِ مسلمہ کی خیر و عافیت کے لیے خصوصی اور رقت انگیز دعا کی گئی۔ بعد ازاں تمام شرکاء کے لیے لنگرِ مصطفیٰ ﷺ کا وسیع اور بہترین انتظام بھی کیا گیا۔



