پنڈ دادنخان (عمران حیدر ببلی سے)ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کا میڈیا ہاؤس (اپنا جہلم نیوز) دفتر کا دورہ

پنڈ دادنخان (عمران حیدر ببلی سے)ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کا میڈیا ہاؤس (اپنا جہلم نیوز) دفتر کا دورہ صحافی برادری سے ملاقات نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی سینئر صحافی صفر علی خان کو میڈیا ہاؤس کے قیام پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ملک محمد اکرم نے گزشتہ روز نئے میڈیا ہاؤس (اپنا جہلم نیوز) دفتر کا تفصیلی دورہ کیا جہاں سینئرز صحافیوں نے ڈی ایس پی کا پرخلوص اور پرجوش استقبال کیا صحافیوں سے ملاقات کے دوران کوآرڈینیٹر میڈیا ہاؤس صفر علی خان کو نئے میڈیا ہاؤس کے قیام پر مبارکباد پیش کی ملک سعادت اعوان،چوہدری اعجاز پنجوتھہ،چوہدری اطہر عمران،قاسم علی آرائیں،صفرعلی خان سمیت سینئرز صحافیوں نے ایس ڈی پی او کو بہتر کارکردگی اور عوامی خدمات کی انجام دہی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ملنے والے اعزازی سرٹیفکیٹ پر مبارکباد پیش کی میڈیا ہاؤس میں صحافیوں کی بھرپور فرمائش پر انہوں نے ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پیش کیا ملک محمد اکرم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور میڈیا ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں عوامی سماجی تنظیموں سمیت صحافی برادری جرائم کے خلاف جہاد میں پولیس کی معاونت کریں ان کا کہنا تھا کہ تحصیل بھر میں نمبر داران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ٹھیکری پہرہ کے لئے مشاورت کررہے ہیں اس سے رات کی تاریکی میں ہونے والی چوریوں کی وارداتوں کی روک تھام میں کافی مثبت نتائج ملیں گے