پنڈدادنخان

پنڈ دادنخان (عمران حیدرببلی سے)ملک محمد اکرم ضلع جہلم کے نمبر ون آفیسر آئی جی پنجاب کی جانب

پنڈ دادنخان (عمران حیدرببلی سے)ملک محمد اکرم ضلع جہلم کے نمبر ون آفیسر آئی جی پنجاب کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹ جاری تحصیل کے سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کو تحصیل پنڈدادنخان میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی سمیت دیگر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملک محمد اکرم کو ضلع جہلم کا نمبر ون ایس ڈی پی او قرار دیا اور اعزازی سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی جس پر تحصیل پنڈدادنخان کے سماجی حلقوں کی جانب سے نہ صرف ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ملک محمد اکرم کو مبارکباد پیش کی بلکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا شکریہ ادا کیا عوامی سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایسے فرض شناس اور محکمہ سے مخلص افسران قوم کا فخر ہوتے ہیں ڈی ایس پی ملک محمد اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میڈم مریم نواز شریف کے ویژن آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی سربراہی میں ضلعی پولیس انتہائی متحرک ہے اور تمام مثبت وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کو پُرامن بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You