پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی)تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپورشریف کے قریب افسوسناک واقعہ

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی)تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپورشریف کے قریب افسوسناک واقعہ
جلالپورشریف کے برساتی نالے گھنڈر پر بنے پل پر سے ملنے والا ضعیف العمر شخص مریم نواز ہیلتھ کلینک جلالپورشریف میں دم توڑ گیا*
تفصیلات کے مطابق مغرب کے بعد تقریباً ساڑھے 7 بجے کے قریب جلالپور پل پر ضعیف العمر شخص تشویشناک حالت میں پڑا تھا جسے دیکھتے ھی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی بزرگ نے اپنا نام محمد اسلم ولد محمد امین سکنہ پننوال بتاتے ہوئے پیش آنے والے واقعے بابت لوگوں کو بتلایا کہ فلاں لوگوں کے ساتھ میرا رقم کا لین دین تھا رقم واپس مانگنے کے مطالبے پر مجھے زہر دیا گیا اور پھر میاں بیوی مجھے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رکشے میں ڈال کر یہاں پل پر پھینک گئے*
*بعد ازاں مقامی نوجوان انہیں بذریعہ موٹر سائیکل تھانہ جلالپورشریف لے گئے جہاں پر محمد اسلم نے پولیس کو تمام روداد سنائی تاہم ان کا بیان لینے کے بعد انہیں 8:15 بجے کے قریب مریم نواز ہیلتھ کلینک جلالپورشریف پہنچایا گیا جہاں دوران علاج عملے کو بھی تمام روداد سنائی اور 9 بجے رات محمد اسلم زندگی کی بازی ہار گیا جس کے پوسٹ مارٹم کے لیے ریسکیو 1122 سٹاف نعش لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادن



