انٹرنیشنل

پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان۔

پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان۔

یاد رہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والا پرتگال پہلا ملک نہیں۔

پرتگال(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر کئی ملکوں کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ 21 ستمبر کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کا باضابطہ اعلان کریں گے۔پرتگال کے وزیر خارجہ نے رواں ہفتے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارت خارجہ کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم سے متعلق اعلان کر دیاگیا ہے۔یاد رہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والا پرتگال پہلا ملک نہیں۔اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس کا باقائدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You