پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 109، ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 109، ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدربشیرمیمن سےملاقات


کراچی : (بیوروچیف: عاصم آرائیں جہلمی )
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 109، ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر، سابق ڈی جی ایف آئی اے اور سینئر سیاسی رہنما بشیر میمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، سندھ میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، عوامی مسائل اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کو نچلی سطح تک مزید فعال اور منظم بنانے، کارکنوں کے ساتھ رابطوں کو مضبوط کرنے اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے پر بھی غور کیا گیا۔
اس ملاقات میں پی ایس 110 ساؤتھ کے صدر چوہدری محمود حسین آرائیں، نائب صدر رانا شوکت علی، پی ایس 84 ضلع ملیر کے صدر نسیم چوہدری اور مطیع الرحمن آرائیں بھی موجود تھے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سندھ بھر میں مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
ملاقات کے دوران پارٹی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل، کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) سندھ میں اپنی سیاسی اور عوامی خدمات کے ذریعے عوام کا اعتماد مزید مضبوط بنانے میں کامیاب ہوگی۔



