انٹرنیشنلاہم خبریں

ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی، وینزویلا کے بعد امریکی صدر کی مزید ممالک کو دھمکیاں

ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی، وینزویلا کے بعد امریکی صدر کی مزید ممالک کو دھمکیاں

منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے میکسیکو کو اپنا نظام درست کرنا ہوگا، بصورت دیگر امریکا کو سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں سے گفتگو

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد لاطینی امریکا کے دیگر ممالک کے خلاف سخت اور اشتعال انگیز بیانات دیے ہیں، جن میں کولمبیا، کیوبا اور میکسیکو کو براہِ راست نشانے پر رکھا گیا ہے۔ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کولمبیا میں امریکی فوجی آپریشن ایک ’’اچھا خیال‘‘ لگتا ہے۔ ٹرمپ نے کولمبیا کی صورتحال کو خراب قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہاں منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ بدستور جاری ہے، جسے امریکا زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گا۔جب صدر ٹرمپ سے کولمبیا میں ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے بارے میں براہِ راست سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ان کے لیے قابلِ قبول ہو سکتا ہے، جس پر خطے میں تشویش پائی جا رہی ہے۔امریکی صدر نے کیوبا سے متعلق بھی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا کی حکومت کمزور ہو چکی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود ہی گرنے کے قریب ہے، کیوبا کی معیشت بڑی حد تک وینزویلا کے تیل پر انحصار کرتی تھی، جو اب بند ہو چکا ہے، جس کے باعث کیوبا شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ٹرمپ نے وینزویلا کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکا اس وقت وہاں کے معاملات میں ’کنٹرول‘ رکھتا ہے اور اگر وینزویلا نے تعاون نہ کیا تو دوبارہ فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے، حالانکہ وینزویلا کی سپریم کورٹ نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عبوری صدر مقرر کر چکی ہے۔اسی گفتگو کے دوران امریکی صدر نے میکسیکو کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے میکسیکو کو اپنا نظام درست کرنا ہوگا، بصورت دیگر امریکا کو سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You