
ویمن ورلڈکپ: آئی سی سی نے صحافیوں کو پاکستانی کپتان کی پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات کرنے سے روک دیا۔
کم عمری میں کپتانی سمیت کئی اعزاز ملے، ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑی سپورٹ کرتی ہیں اور ہم سب ایک ٹیم بن کر کھیلتے ہیں۔فاطمہ ثناہ کی پریس کانفرنس کے موقع پر گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے تنازعات سامنے آنے کے بعد آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کو تنازعات سے بچانے کے لیے چوکنا ہوگیا۔ائی سی سی ویمن ورلڈکپ میں کل پاک بھارت مقابلہ ہوگا جس کو تنازعات سے بچانے کے لیےآئی سی سی نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان کی پریس کانفرنس شروع ہوئی تو صحافیوں نے دبے الفاظ میں پاک بھارت موجودہ صورتحال پر سوال کیے تاہم آئی سی سی کی میڈیا منیجر سیپواکازی نے اس حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ کی پریس کانفرنس میں آئی سی سی کی میڈیا منیجر سیپواکازی نے کہا کہ پریس کانفرنس میں سیاسی سوال نہ کیا جائے اور ہینڈ شیک کرنے پر بھی کوئی سوال نہیں ہوگا، صرف کرکٹ کے حوالے سے سوال کیا جائے۔ائی سی سی کی ہدایت ملنے کے بعد پریس کانفرنس شروع ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان نے بھارت کے خلاف میچ کی تیاری سے آگاہ کیا۔فاطمہ ثنا نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کیلئے اچھی تیاری کی ہے، ہماری توجہ صرف کرکٹ پر ہے اور ہم یہاں صرف کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، بھارت کے خلاف میچ کی لیے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب ابھی نہیں بتا سکتے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش سے شکست کے بعد پاکستان ایونٹ سے باہر نہیں ہوا، ہم کم بیک کریں گے، سب نے اچھی تیاری کی ہے۔ایک سال کے جواب میں قومی ویمن کپتان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹیموں کے ساتھ میل جول ہوتا تھا جو اچھا لگتا ہے لیکن اب پہلی ترجیح صرف کرکٹ کھیلنا ہے، انہیں اندازہ ہے کہ باہر کیا کچھ چل رہا ہے لیکن وہ اور ان کی ٹیم صرف کرکٹ پر فوکس کررہی ہے۔فاطمہ ثنا نے مزید کہا کہ کم عمر میں کپتانی سمیت کئی اعزاز ملے، ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑی سپورٹ کرتی ہیں اور ہم سب ایک ٹیم بن کر کھیلتے ہیں۔ْ