سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیر صدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیو کا جائزہ اجلاس کمشنر آفیس کی کمیٹی روم میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شہمیر خان بھٹو نے کہا کہ پولیو وائرس مستقبل کے معماروں کی زندگی کے لیے خطرے کی علامت ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں پولیو وائرس کی موجودگی کے پیش نظر آئندہ منعقد ہونے والے قومی انسداد پولیو مہم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مہم کے دوران مقرر کردہ ٹارگیٹ کے تحت کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کی قطرے پینے سے نہ رہے کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مہم کے دوران فیلڈ میں رہنے کی بھی ہدایات دیں کمشنر نے تینوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مہم کے بہتر نتائیج حاصل کرنے کے لیے پولیو ٹیموں کی تربیت اور مائیکرو پلان پر خصوصی توجہ دیں اس موقع پر تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی دی اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جھانگیر کورائی نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح شہید بینظیرآباد ڈویژن میں بھی 13 سے 19 اکتوبر تک قومی انسداد پولیو مہم منعقد ہوگی 7 روزہ مہم کے دوران ڈویژن کے 11 لاکھ 57 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے اس مقصد کے لیے ڈویژن میں 3 ہزار 403 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مائیکرو پلان کی تیاری اور ٹیموں کی تربیت کا کام جاری ہے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ساراہ جاوید، ایڈیشنل کمشنر ون محمد ابراہیم عالمانی، ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز شہناز لاکھو کے علاوہ تعلیم، صحت، پاپولیشن و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You