سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سکرنڈ اور گرد و نواح کے علاقوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سکرنڈ اور گرد و نواح کے علاقوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ بدامنی، لوٹ مار اور پولیس کی سرپرستی میں جاری منشیات فروشی کے خلاف شہری اتحاد سکرنڈ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی چانڈیو پیٹرول پمپ سے سینما چوک تک نکالی گئی جس میں شہریوں سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی اور ادبی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “سکرنڈ میں امن قائم کرو کے نعرے درج تھے۔ریلی کی قیادت شہری اتحاد سکرنڈ کے صدر سانول کیریو، حیدر خانزادہ ,ہمت خاصخیلی اور نیاز لاشاری نے کی، جبکہ متعدد سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات فروشی عروج پر ہے۔ پولیس صرف اپنی “منتھلی بڑھانے میں مصروف ہے۔نوجوان نسل آئس، ہیروئن، چرس اور شراب جیسی لعنت میں جکڑ کر تباہ ہو رہی ہے۔ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ریلی میں جے یو آئی، ایس یو پی، پی پی، جسقم، ہندو پنچایت، ایس ٹی پی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ، پی ٹی آئی، کریانہ ایسوسی ایشن اور انڈس سوشل فورم کے رہنما شریک ہوئے اور سب نے امن کے قیام کے لیے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You