جہلم

میاں محمد ساجد ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ نوائے وقت جہلم کا مہر محمد الیاس صدر جہلم پریس کلب کے گروپ

میاں محمد ساجد ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ نوائے وقت جہلم کا مہر محمد الیاس صدر جہلم پریس کلب کے گروپ میں شمولیت کا اعلان

تفصیلات کے مطابق میاں محمد ساجد نے مہر محمد الیاس صدر جہلم پریس کلب اور سابق صدر جہلم پریس کلب ملک وسیم اختر کے ساتھ تفصیلی ملاقات میں جہلم کے صحافیوں کی بہتری کے اقدامات کی کاوش کو سراہتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کو صحافیوں کے لیئے مزید بہتر بنانے کے عملی اقدامات کے پیش نظر مہر محمد الیاس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط مہر محمد الیاس گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر میاں محمد ساجد کا کہنا تھا کہ مہر محمد الیاس اور ان کے دیگر صحافتی گروپ کے دوستوں کے ساتھ مل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیئے مکمل تعاون کروں گا اس موقع پر مہر محمد الیاس اور ملک وسیم اختر نے میاں محمد ساجد کا صحافتی بہتری کے لیئے ان کے گروپ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ہم سینئر صحافی میاں محمد ساجد کی سرپرستی میں جہلم کے صحافیوں کی بہتری کے لیئے پرعزم ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد اس کے آثار اور ثمرات صحافیوں تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You