پنڈدادنخان
ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری رسپانس

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری رسپانس،15 سالہ گمشدہ بچے کو بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،
تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کو ایمرجنسی 15 کی کال پر بچے کے گم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گمشدہ بچے کو مختصر وقت میں بحفاظت تلاش کر لیا گیا،
بعد ازاں تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،لواحقین کا جہلم پولیس سے اظہارِ تشکر،
جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور عوام کو بروقت امداد کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



