مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں 4 فوجی ہلاک، 6 زخمی۔
حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج پر نامعلوم افراد کے حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔حملے میں 6 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی گاڑی پر ضلع کٹھوعہ میں حملہ ہوا، بھارتی فوج کی گاڑی کو دستی بموں اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
