مستقبل پاکستان ملک بھر کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنا رہی ہے:سید راشد حسین بخاری

مستقبل پاکستان ملک بھر کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنا رہی ہے:سید راشد حسین بخاری
سیلابی پانی سے جنوبی پنجاب کے لاکھوں افراد متاثر اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں:نائب صدر
مشکل حالات میں مستقبل پاکستان عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ سلسلہ متاثرہ افراد کی بحالی تک جاری رہے گا:گفتگو
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ مستقبل پاکستان ملک بھر کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنا رہی ہے،سیلابی پانی سے جنوبی پنجاب کے لاکھوں افراد نہ صرف متاثر ہوئے ہیں بلکہ ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں اور بڑے پیمانے مویشی بھی جاں بحق ہوچکے ہیں،چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی خصوصی ہدایات پر پارٹی ورکرز اور سینئر عہدیداران سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے عمل میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،ہماری یہ کوشش بلا تفریق رنگ و نسل،کھانے پینے کا سامان، خشک راشن اور دیگر ضروریاتِ زندگی کے وسائل پورے پاکستان میں ان خاندانوں تک پہنچائے جا رہے ہیں جو حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیلاب متاثرین میں خشک راشن اور کھانا تقسیم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے فلڈ زدہ بہت سے علاقے ایسے بھی ہیں جہاں حکومتی مشینری اور انتظامیہ ابھی تک متاثرہ افراد تک نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، لوگ اپنے گھروں اور مال مویشیوں سے محروم ہو چکے ہیں اور کھلے آسمان تلے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ان مشکل حالات میں مستقبل پاکستان کے ورکرز عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک متاثرہ خاندان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو جاتے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
21.09.2025