*ماڑی جبر: پاک ہومیو کلینک میں سپیشل بچوں کا ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ منعقد، 50 مریضوں کا مفت معائنہ و ادویات کی فراہمی* *ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین صاحب انفارمیشن سیکریٹری ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن HDF پاکستان*
ماڑی جبر – پاک ہومیو کلینک ماڑی جبر میں سپیشل بچوں کے لیے ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن HDF پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر، معروف ہومیوپیتھک معالج ڈاکٹر فدا حسین صاحب نے مریضوں کا معائنہ کیا۔
کیمپ کے دوران 50 سے زائد سپیشل بچوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا اور تمام مریضوں کو مفت ہومیوپیتھک ادویات فراہم کی گئیں۔ والدین نے ڈاکٹر صاحب کی تشخیص اور علاج کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انتظامیہ کلینک کے مطابق ڈاکٹر فدا حسین صاحب کی مسلسل کاوشوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے زیرِ علاج ایک سپیشل بچے نے چلنا شروع کر دیا ہے، جس پر بچے کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
مقامی عوام اور سماجی حلقوں نے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن اور ڈاکٹر فدا حسین صاحب کے اس خدمتِ خلق کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کے ہاتھ میں مزید شفا رکھے اور انہیں دکھی انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین
ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے صدر جناب ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے اعلان کیا کہ سپیشل بچوں کے لیے یہ فری میڈیکل کیمپ ہر دوسرے ہفتے باقاعدگی سے جاری رہے گا۔
