*فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ذرا ادھر بھی۔۔۔۔!!*

*فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ذرا ادھر بھی۔۔۔۔!!*
*تحریر: جاوید صدیقی*
الحمدللہ پاکستان مسلم ممالک میں واحد ملک ھے کہ جس کے جنرلز اور افواج صف اوّل بہادر نڈر جفاکش مجاھد اور مضبوط ترین ہیں۔ اللہ سبحان تعالیٰ نے ان پاکستانی جرنلز کی ہیبت دبدبہ رعب خوف و ڈر دشمنوں بلخصوص کافروں و مشرکوں ملحدوں و زندیقوں کے دلوں اور ذہنوں میں بٹھا رکھا ھے اور ہر محاذ پر قوت ایمانی عطا کی ھے اور رب نے ہمیشہ غیبی مدد بھی فراہم کی رب کا جس قدر شکر ادا کریں کم ھے۔ جناب فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب آپ کو رب العزت نے بےپناہ عزت و مرتبہ کیساتھ ساتھ اختیارات بھی عطا کئے ہیں آپ سے میں جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی انتہائی مودبانہ عرض کرتا ھوں کہ یہ پاکستانی قوم بھی آپ کی ہی ھے اور ہمارے تمام فائیو اسٹار جنرلز ہمارے سر کا تاج ھیں ہم پاکستانیوں کے سر کے اوپر سے آئی ایم ایف کا جال نکال پھیکیں ، ٹیکسوں میں رعایت کیلئے صدر و وزیراعظم کو ہدایت دیدیں کیونکہ اس جمہوری نظام میں پنپنے والے تمام تر سیاستدانوں نے اپنے اپنے منہ کالے کئے ہیں۔ قومی خذانے کا بےدریخ استعمال کو ان سیاستدانوں سے پوچھے۔ یوٹیلیٹی بلز اس قدر کم کردیں کہ ایک عام پاکستانی جی سکے کیونکہ تمام تر آمدن یوٹیلٹی بلز و ٹیکس میں ہی ختم ہوجاتی ھے جینے کیلئے راشن کپڑا لتا بیماری حاری بھی ساتھ ساتھ چلتی ھے۔ جناب فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب آپ جانتے ہیں کہ حالیہ بارشوں و سیلاب میں کس قدر کثیر امداد دولت کی شکل میں بھی آئی ھے اور الحمدللہ آپ کے جنرل و فیلڈ مارشل بننے کے بعد رب نے کس قدر اپنے فضل و برکت کے آبشار کھولے ہیں اب بھی اگر عوام مہنگائی بھاری ٹیکس و یوٹیلٹی بلز میں دبے رہیں گے تو یہ اللہ سے جنگ ہی ہوگی اور رسول خدا خاتم الانبیاء ﷺ سے بے وفائی بھی۔ گر آپ اور آپکے رفقائے کاروں نے عوامی سہولیات بہم پہنچائیں تو تاریخ میں آپکو جانشین قائداعظم لکھا جائیگا اور رب دونوں جہاں کی عزت نوازے گا انشاءاللہ۔ جناب فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب آپکو اداروں میں شفافیت ایمانداری لازمی پیدا کرنی ہوگی اور میڈیا کو غیر جانبدار رہنے ملکی و ریاستی وفاداری پر پابند کرنا بھی لازم قرار دینا ھوگا اور ایک مضبوط مستحکم بااختیار غیر جانبدار احتسابی عمل شروع کرنا ہوگا جو ہر شعبہ ہر ادارے ہر کمپنی ہر آفس اور ہر فرد کا احتسابی عمل کرکے جرائم ثابت ہونے پر سرے عام سزا اور مخلص و دیانتداری ثابت ہونے پر انعام سے نوازنے کا عمل شروع کیا جائے۔ جناب فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب پاکستان کی سب سے بڑی دو سیاسی جماعت کے سربراہ اس وقت صدر اور وزیراعظم ہیں انہی کے ہاتھوں کرپشن بدعنوانی لوٹ مار اور منقسم نظام کا عمل شروع کرائیں تاکہ جمہوری نظام میں جمہوریت حقیقی انداز میں نظر آئے آج جمہوریت نہیں سول ڈکٹیٹر شپ ھے اس سول ڈکٹیٹر شپ کے خاتمہ کے بعد ہی پاکستان اور پاکستانی عوام خوشحال مستحکم اور ترقی کی جانب بڑھ سکیں گے۔۔۔!!