خیبرپختون خواہ

فیصل کریم کنڈی نے بونیر کے دورہ کے دوران بوائز اسکاؤٹس کے کیمپ کا معائنہ۔

فیصل کریم کنڈی نے بونیر کے دورہ کے دوران بوائز اسکاؤٹس کے کیمپ کا معائنہ۔

اس موقع پر افتخار احمد شموزئی کی قیادت میں اسکاؤٹس نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے بونیر کے دورہ کے دوران وہاں قائم بوائز اسکاؤٹس کے کیمپ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری افتخار احمد شموزئی کی قیادت میں اسکاؤٹس نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا۔کیمپ کے دورے کے دوران گورنر کو پاکستان بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے متاثرینِ سیلاب کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنر نے اسکاؤٹس کی خدمات اور فلاحی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا یہ جذبہ متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلاحی اداروں اور نوجوانوں کے ایسے مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You