اہم خبریںکرائمز

عدت میں نکاح کا کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

راولپنڈی کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو سات سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
سنیچر کو اڈیالہ جیل میں قائم عدالت کے سینیئر سول جج قدرت اللہ نے گشتہ رات محفوظ کیا گیا فیصلہ ملزمان کی موجودگی میں سنایا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح پر کارروائی کے لیے درخواست بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے دی۔
جمعرات اور جمعے کو اڈیالہ جیل میں قائم دس دس گھنٹے سے زیادہ سماعت کے دوران گواہوں پر جرح مکمل کی۔
سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کمرہ عدالت میں 342 کا بیان ریکارڈ کروایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You