صدر کیلئے آصف زرداری سے بہتر کوئی چوائس نہیں ہو سکتی۔مراد علی شاہ
آصف زرداری بطور صدر ماضی میں سب کو ساتھ لے کر چلے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صدر کیلئے آصف زرداری سے بہترکوئی چوائس نہیں ہوسکتی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف زرداری بطورصدر ماضی میں سب کو ساتھ لے کر چلے، انہوں نے پارلیمنٹ کو اختیارات دیے، اس لیے صدر کے لیے آصف زرداری سے بہترکوئی چوائس نہیں ہوسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر اور وزیراعظم مشاورت سے چاروں صوبوں میں گورنر لگائیں گے۔
