BBC Urdu TV

شہر کراچی پر چکن گونیا کا حملہ کیسز میں اضافہ صورتحال خطرناک

*شہر کراچی پر چکن گونیا کا حملہ کیسز میں اضافہ صورتحال خطرناک*

*کراچی میں چکن گونیا کا وبائی پھیلاؤ مچھر کش ادویات کا اسپرے نہ ہونا سب سے بڑی وجہ قرار*

*سروے رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی: کراچی والا*

وزیر صحت ، مئیر کراچی ، ٹاؤن چیئرمین چکن گونیا، ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر علاقے کی یوسی میں اسپرے کرانے میں ناکام

کراچی میں گزشتہ دنوں بارشوں کے بعد ڈینگی مچھروں کی افزائش کے بعد چکن گونیا تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے عوام کی پریشانی میں اضافہ بارشوں کے بعد مچھر کش ادویات کا اسپرے نہ ہونا بڑی وجہ ماہرین کے مطابق چکن گونیا کا ٹیسٹ مہنگا اس لئے ہر کوئی شخص نہیں کرا رہا صرف علامات سے مرض کی تشخیص کی جا رہی شہر کے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں روزانہ 100 سے زائد افراد چکن گونیا کی علامات کے ساتھ آرہے ہیں جنہیں درد کش اور بخار کی ادویات دی جارہی ہے لیکن محکمہ صحت سندھ اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے مچھروں کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اسپرے کے اقدامات اور مرض سے بچاؤ ، علاج اور احتیاط سےمتعلق آگہی مہم کا فقدان ہے ذرائع کے مطابق نجی اسپتالوں میں بھی چکن گونیا کی علامات والے مریضوں کا ہسپتالوں میں رش برقرار، عالمی ادارہ صحت کراچی میں چکن گونیا کا وبائی مرض پھیلاؤ سامنے آنے پر اپنی ہیلتھ ایڈوائزی جاری کریں۔

Exit mobile version