سندھ

سندھ کے محروم طبقات کی بہتری کیلئے SSDP کی ہائی ٹی، اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق رائے

*سندھ کے محروم طبقات کی بہتری کیلئے SSDP کی ہائی ٹی، اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق رائے*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سوسائٹی فار سپورٹ ٹو ڈیسٹیٹیوٹ پرسنز ایس ایس ڈی پی کے زیرِ اہتمام سندھ گورنمنٹ آفیسرز کلب کراچی میں نیٹ ورکنگ اور تعارفی ہائی ٹی کا انعقاد کیا گیا، جسکا مقصد سندھ کے محروم اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کرنا تھا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین ایس ایس ڈی پی غلام سرور کھیرو نے کی جبکہ نظامت کے فرائض وائس چیئرمین سید سہیل اکبر شاہ نے انجام دیئے۔ اس موقع پر معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں جسٹس (ر) آغا رفیق احمد خان، چیئرمین کنگز گروپ عزیز میمن، ڈی جی پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ عبدالنبی میمن، سماجی کارکن فیصل عزیز خان (ہیوسٹن، امریکہ)، ڈاکٹر سنجے گھانگوانی، انسانی حقوق کی کارکن افشاں لالانی، سینیئر ڈیولپمنٹ پروفیشنل نعیم انور اور جنرل سیکریٹری ایس ایس ڈی پی غلام مصطفیٰ ابڑو شامل تھے۔ تقریب میں مقررین نے تعلیم، صحت، روزگار اور غربت جیسے مسائل کے حل کیلئے اجتماعی اقدامات، ادارہ جاتی تعاون اور وسائل کے مؤثر استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء نے ایس ایس ڈی پی کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے مابین نیٹ ورکنگ سیشن اور ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا، جہاں سب نے ایس ایس ڈی پی کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You