سعودی شہزادہ سلطان بن محمد انتقال کرگئے۔
ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دیا کی ہے۔
ریاض(نمائندہ رحمن بنگش)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی شہزادہ سلطان بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہزادہ سلطان بن محمد بن عبد العزیز آل سعود کی نماز جنازہ کل امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائےگی۔ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔
