سابق ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا SI سرمد الیاس و ٹیم کی محنت و لگن رنگ لے آئی بدنام زمانہ گردہ چور/فروش گینگ کو SI سرمد الیاس کی بہترین تفتیش باعث عدالت نے قرار واقعی سزائیں سنا دیں
راولپنڈی پولیس کی پریس ریلیز
گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 5 مجرمان کو معزز عدالت سے سزا،
سزا پانے والے مجرمان میں ڈاکٹر، نرس اور دیگر ساتھی شامل،
معزز عدالت نے ڈاکٹر فواد ممتاز کو غیر قانونی پیوندکاری ایکٹ میں 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 334 ت پ میں 7 سال قید کی سزا سنائی،
معزز عدالت نے نرس صوبیہ، ابوبکر، شریف اور حسنین کو 3/3 سال قید اور 50/50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،
مجرمان کو مجموعی طور پر 26 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، وا قعہ کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مارچ 2023 میں درج کیا گیا تھا،
راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،
ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا سنائی،
مجرمان کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش،
راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی
