جہلم

ریاض ایئرپورٹ پرایران نواز یمنی حوثی دہشت گردوں کا سفاکانہ حملہ انسانی اخلاقیات سے کھلی دشمنی ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر

ریاض ایئرپورٹ پرایران نواز یمنی حوثی دہشت گردوں کا سفاکانہ حملہ انسانی اخلاقیات سے کھلی دشمنی ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر
تحفظ حرمین شریفین کے دفاع کی خاطر پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ آہنی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

جہلم (نامہ نگار ) ریاض ایئرپورٹ پر یمنی حوثی باغیوں کا سفاکانہ حملہ انسانی اخلاقیات سے کھلی دشمنی ہے، ان خیالات کا اظہار نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، مزید انہوں نے کہا کہ ہم یمنی حوثی باغیوں کی طرف سے ریاض ایئرپورٹ پر کیے جانے والے بزدلانہ اور سفاکانہ میزائل حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا الم ناک نقصان اور درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں بین الاقوامی جنگی قوانین اور انسانی اخلاقیات کی یہ کھلم کھلا دھجیاں اڑائی گئی ہیں، کیونکہ جنگ کے بھی اصول ہوتے ہیں اور کبھی بھی غیر مسلح رہائشی آبادیوں، مسافر خانوں یا ہوائی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمنی حوثی باغیوں کی طرف سے حرمین شریفین کے تقدس کو پامال کرنے اور مملکت سعودی عرب کے مختلف مقامات پر پے در پے حملے کرنے کی شرپسندانہ کارروائیوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کر دیا ہے اور عالم اسلام میں گہری تشویش و اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی اس طالع آزما اور مجرمانہ روش نے اُمت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور مسلمانوں کے قلوب اس شرپسندی پر شدید غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تاریخی ”مکہ معاہدہ“کی پاسداری کرتے ہوئے بھرپور انداز میں سعودی عرب کا ساتھ دیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کے دفاع کی خاطر پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ آہنی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You