جہلم

روڈ حادثے میں زخمی صداقت گجر کی عیادت، چوہدری جاوید گجر اور شہزاد اشرف بھٹی کی ڈی ایچ کیو

روڈ حادثے میں زخمی صداقت گجر کی عیادت، چوہدری جاوید گجر اور شہزاد اشرف بھٹی کی ڈی ایچ کیو ہسپتال آمد

جہلم۔۔(عبدالرحمان قادری ) گزشتہ روز روڈ حادثے میں زخمی ہونے والے صداقت گجر کی ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں فوکل پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع جہلم چوہدری جاوید گجر اور جنرل سیکرٹری ہیومن رائٹس و مذہبی ہم آہنگی ضلع جہلم شہزاد اشرف بھٹی نے عیادت کی۔
دونوں رہنماؤں نے ہسپتال پہنچ کر صداقت گجر کی خیریت دریافت کی، ان کی صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹرز سےمعلومات حاصل کیں اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر چوہدری جاوید گجر اور شہزاد اشرف بھٹی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم صداقت گجر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ صداقت گجر کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ اپنے گھر والوں کے درمیان واپس لائے۔ آمین۔


جہلم۔۔(عبدالرحمان قادری )

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You