پنجاب

راولپنڈی: ٹریفک پولیس کی وردی میں جعلی اہلکار گرفتار

راولپنڈی: ٹریفک پولیس کی وردی میں جعلی اہلکار گرفتار

راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی میں ٹریفک وارڈن فیصل بشیر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس ایک جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم ٹریفک پولیس کی وردی اور ریفلیکٹنگ جیکٹ پہن کر رکشوں اور دیگر گاڑیوں سے پیسے بٹور رہا تھا۔ جعلی اہلکار سے نقد رقم، جعلی پولیس کارڈ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم محمد عارف ولد محمد شریف کے نام سے شناخت ہوا جو رکشوں سے 100 روپے سے 1200 روپے تک وصول کرتا تھا۔ اس کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ گنج منڈی میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی فرحان اسلم نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے پر وارڈن فیصل بشیر کو شاباش دیتے ہوئے انعام دینے کا اعلان کیا۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہری کرپشن یا شکایات کے حوالے سے آن لائن پورٹل اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر کے کمپلین سیل سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You