کرائمز

راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کی خاتون سے مبینہ زیادتی۔

راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کی خاتون سے مبینہ زیادتی۔

خاتون بچی کے علاج کی غرض سے اسپتال آئی تھی جہاں سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کا نشانہ بنایا: پولیس

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بینظیر بھٹو اسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔خاتون کے مطابق بچی کے علاج کی غرض سے اسپتال آئی تھی جہاں سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اسپتال کے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سزا دلوائی جائے گی۔دوسری جانب خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You