
دینہ (ملک ندیم عباس )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ اقتصادی اصلاحات کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز بلال اظہر کیانی اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
مختلف شعبوں میں اصلاحات اور سٹریٹجک اقدامات کے موثر اور مربوط نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے علیحدہ پالیسی اور ترقیاتی ونگز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
