
جہلم : ضلعی انتظامیہ جہلم کی اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کاروائی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم

اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے پرائس کنٹرول ایکٹ اور پنجاب نیچرل کلیمٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 بھٹوں کو مجموعی طور پر 2لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ ضلعی انتظامیہ جہلم اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے متحرک ہے، گزشتہ ماہ جہلم ضلع اور تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ استعمال کرنے والے متعدد بھٹوں کو 2لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے تمام بھٹہ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائیں اور اس نئی ماحول دوست ٹیکنالوجی کی تربیت لیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



