جہلم سمیت ملک بھر سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل گزشتہ روز سے تیزی لانے کی امید ظاہر کی گئی ہے

جہلم سمیت ملک بھر سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل گزشتہ روز سے تیزی لانے کی امید ظاہر کی گئی ہے، جس کے بعد افغان باشندوں کی نقل مکانی میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔
جہلم(ملک وسیم اختر ) آج جہلم انٹر کالج میں افغان شہریوں کا بائیو میٹرک عمل مکمل کیا گیا، جس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے قائم کیمپ میں کام تیزی سے جاری ہے ۔
افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہو چکی تھی، جس کے بعد حکام نے اعلان کیا ہے کہ اب افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ ضلع جہلم میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 1700 کے قریب ہے۔اور انہیں جہلم اور پنڈدادنخان میں قائم کیے گئے کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق افغان شہریوں کے پاس افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔
تاہم آج سے اس آپریشن میں تیزی آئی ہے اور 100 کے قریب افغان باشندوں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کیے گئے کیمپ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں انتظامیہ نے بہترین کھانے پینے اور سونے کے انتظامات کیے ہیں۔
جہلم شہر اور ضلع بھر میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے اور حکام نے اعلان کیا ہے کہ تمام افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس بھیجنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اس کارروائی کی شدت اور تیزی سے افغان مہاجرین کے انخلا میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے اور انتظامیہ کی
جانب ۔ سے تمام ضروری ، اقدامات اٹھا کے جا رہے ہیں تاکہ اس عمل کو شفاف اور منتظم طریقے سے’ سے مکمل کیا جا سکے۔ 



